بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستان کیا چیز ہے ٹرمپ کو شاید معلوم ہی نہ تھا‘‘ امریکی صدر کو جواب دینے سے پہلے ہی امریکہ کی ہوا نکل گئی، بھارت کیساتھ بھی کیا ہو سکتا ہے، دونوں پر لرزہ طاری

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اہم خفیہ معلومات اکثرامریکا کوفراہم کرتا رہا، افغانستان کیلئے ہرامریکی فوجی پروازپاکستان کی فضا سےہو کرجاتی ہے اورافغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کیلئے زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریلوے ٹریک یا بذریعہ سڑک ہوتی ہے، امریکہ کی جانب سے امداد منجمد کرنے پر امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان

کو چھوڑدینے کے متحمل نہیں ہو سکتے ایسی صورت میں چین اور پاکستان اور زیادہ قریب آجائیں گے اور قریبی اتحادی بن سکتے ہیں، امریکی صدر کے اقدامات چین کو بھارت کے خلاف سخت رویہ اپنانے کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ نیویارک ٹائمزکے اداریے نے ٹرمپ کی پاکستان بارے پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کو پہنچنے والے نقصانات کا پردہ فاش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مالی پاکستان کی فوجی امداد روکنےاور تمام تر سکیورٹی تعاون معطل کئے جانے کے بعدمعروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نےاپنے ادایے میں ٹرمپ کے اس اعلان پر سخت تنقید اور انہیں تنبیہہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے اس فیصلے سے نہ صرف امریکہ اپنے پرانے اتحادی سے محروم ہو سکتا ہے بلکہ اس کا شدید نقصان امریکہ کو پہنچ سکتا ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اہم خفیہ معلومات اکثرامریکا کوفراہم کرتا رہا، افغانستان کیلئے ہرامریکی فوجی پروازپاکستان کی فضا سےہو کرجاتی ہے اورافغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کیلئے زیادہ ترسپلائی پاکستانی ریلوے ٹریک یا بذریعہ سڑک ہوتی ہے، امریکہ کی جانب سے امداد منجمد کرنے پر امریکا کودی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو چھوڑدینے کے متحمل نہیں ہو سکتے ایسی صورت میں چین اور پاکستان اور زیادہ قریب آجائیں گے اور قریبی اتحادی بن سکتے ہیں، امریکی صدر کے اقدامات چین کو بھارت کے خلاف سخت رویہ اپنانے کی

جانب لے جا سکتے ہیں۔ادایے میں تجویز کیا گیا ہے کہ ٹرمپ پاکستان کا تعاون حاصل کرنے کیلئے سفارتی طریقے اپنائیں اور سعودی عرب اور امارات سے نئے دوستانہ تعلقات استعمال میںلانے چاہئیں۔ اس سے طالبان کی فنڈ اکھٹا کرنے کی کوشش ناکام بنائی جا سکتی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے اعلانیہ اقدامات اور دھمکیاں اور سخت غیر سفارتی زبان کے بجائے پاکستان کاتعاون حاصل کرنے کیلئے خاموش بات چیت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…