اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی مارچ2018ء میں مدت پوری ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے پارٹی میں سنگین بحران شدت اختیار کرگیا،پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی رضا مندی ظاہر کردی،پارٹی میں اعتزاز اور رضا ربانی کا خلا پر کرنا ناممکن سی بات ہوگی۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کو مستقبل میں اپوزیشن لیڈر کی تلاش ہے،جس کے لئے آصف زرداری رحمان ملک کو آگے لانے پر رضا مند نظر آرہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ مارچ2018ء میں سینیٹ الیکشن کے بعد وہ مزید سیاست اور پارٹی کیلئے ٹائم نہیں دے سکیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت پر واضح کیا ہے کہ وہ مزید سیاست میں نہیں رہنا چاہتے اور اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان اعلانات کے بعد پارٹی کے لئے سینیٹ کے اندر نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے ایک کڑا امتحان شروع ہوگیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے باور کرایا گیا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن 2018ء کے بعد وہ نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے تیاری کریں،جس کے بعد وہ ذہنی طور پر اپنے آپ کو ایک اپوزیشن لیڈر کے لئے تیار کر رہے ہیں سینیٹ ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی مارچ2018ء میں مدت پوری ہونے کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے پارٹی میں سنگین بحران شدت اختیار کرگیا،پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی رضا مندی ظاہر کردی