پشین (اے این این)بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا ،ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 1100کلوگرام بارودی مواد پکڑ لیا، ڈرائیور کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جبکہ تحصیلدار لیویز کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے 44پیکٹ پکڑے گئے ، فی پیکٹ میں تقریباً22سے25کلوگرام دھماکہ خیز مواد ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہمسایہ ضلع کے علاقے گلستان سے براستہ سرخاب آنیوالا ٹریکٹر کو
ڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار جنید احمد باروزئی نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ سرخاب چیک پوسٹ پر ٹریکٹر کو روک کر ٹرالی کی تلاشی لی جس سے ٹرالی میں بنائے گئے خود ساختہ خانوں سے بارود سے بھرے چوالیس عدد پیکٹس برآمد کرلیئے لیویز نے ڈرائیور سیدعبدالمالک کو ٹریکٹر سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تحصیلدار لیویز کے مطابق فی پیکٹ میں بائیس سے پچیس کلو گرام مواد پیک کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر بارود کی مقدار گیارہ سو کلو گرام ہے۔