پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تاریخ کا سب سے بڑا چوراور ڈاکو قرار

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ( آن لائن )تحریک انصاف کے ٹکٹ ہونے والی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کا وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک تاریخ کاسب سے بڑا چوراور ڈاکو ہے اور عمران نیازی ان چوروں کی سرپرستی کر رہا ہے ،ان لٹیروں اور چوروں کا راستہ روکنے کے لئے اپنی سیاسی جماعت نئے سال کے آغاز میں بناؤں گی ۔ جہانگیرہ ترین سیاستدان نہیں بلکہ وہ ایک بزنس مین آدمی تھا اب بھی پارٹی میں ان کا ٹولہ موجود ہے مجھے بدنام

کرنے کے لئے احتساب کمیشن کا ڈرامہ نچایا گیا میٹرو بس کا کام کمیشن کی خاطر شروع کیا گیا خیبرپختونخواہ کاپیسہ، عمران نیازی ، اور خٹک ٹولے نے اپنی مفادات کے لئے استعمال کیا ، ہماری جماعت غریب ، اور مظلوم طبقے کی جماعت ہوگی۔ اس میں کرپٹ اور ظالموں کے لئے کوئی گنجائش نہیں عمران نیازی کے خلاف میں اپنی کیس جیت چکی ہوں میری کیس کے خلاف عمران نیازی یہ جرت نہیں کر سکتا کہ وہ پارلیمنٹ چلے جائے۔ عمران نیازی جھوٹ کا استاد ہے صبح وشام اپنی حربے بدلتے رہتے ہیں پرویز خٹک اپنے ضلع سے بے خبر ہے ۔ترقیاتی کاموں میں نوشہرہ کو بھی محروم رکھا گیا اس کے برعکس دو نمبر کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا وزیر اعلیٰ پرویزخان خٹک نے اپنی ذاتی مفادات کے لئے نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کو ایک دوسرے سے لڑاکر آپس میں تقسیم کر دیئے ہیں تاکہ ایک ٹولہ ان کی غلط پالیسیوں کی رہنمائی کر سکے انہوں نے کہا کہ میں نوشہرہ پریس کلب کا معاملہ قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گی کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک سچ بولنے والوں کے خلاف کیوں سازشوں میں مصروف ہیں یہ باتیں شائشہ گلالئی نے نوشہرہ کے مشہور شخصیت خان پرویز خان اور حاجی

نصرت اقبال کے بھائی کے وفات پر تعزیت کے لئے نوشہرہ آنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ نوشہرہ میں دونمبر مٹریل سے تعمیرہونی والی ڈیم کے حوالے سے میں اسمبلی میں بات اٹھاؤں گی جہاں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کئے گئے ہیں اس ڈیم سے نوشہرہ کو ایک قطرے کے پانی کا فائدہ نہیں پہنچا

عائشہ گلالئی نے مزید بتایا کہ آنے والے انتخابات میں ان کرپٹ اور چوروں کا مکمل صفایا ہو جائیگا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران نیازی کے جلسوں میں فحاشی اور ڈانس کے علاقہ کچھ بھی نہیں نوجوانوں کو نخرے دکھاکر ان کو بے ہودہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے انہو ں نے کہا کہ عمران نیازی بالکل قابل اعتماد اور قابل بھروسہ انسان نہیں،اسٹبلشمنٹ کے حوالے سے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ پاگل نہیں کہ وہ ایسے شخص پر اپنا وقت ضائع کریں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران نیازی کی طرح بے بھروسہ شخص کبھی نہیں دیکھا وہ اپنا گھرچلانے کے قابل نہیں جو بیویاں اس گھر سے چلی گئی وہ کیسے اس ملک کا نظام چلائیگا پاکستانی عوام باشعور ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں بھر پور طریقے سے عمران نیازی کا راستہ روکیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…