پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میدان جنگ بن گیا،متعدد مظاہرین بے ہوش ،کئی گرفتار

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یوم قائد اعظم پر اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے باعث 6مظاہرین بے ہوش اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کہا ہے کہ وہ اب صرف وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ہی مذاکرات کریں گے ۔پولیس نے ساری حدیں پار کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کو بھی نشانہ بناکر گرفتار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو

اندرون سندھ کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی پریس کلب سے وزیراعلی ہاؤس کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔مظاہرین این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، دیگر مطالبات میں سن کوٹہ پر بھرتیاں بحال کرنے، ٹائم اسکیل شامل ہیں۔ پولیس نے پریس کلب آنے والی دونوں سڑکیں بند کر رکھی تھیں۔ مظاہرین پریس کلب سے وزیراعلی ہاوس کی جانب پیش قدمی کرنے لگے تو پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ مظاہرین واٹر کینن پر ہی ٹوٹ پڑے اور پولیس کی نفری کم پڑگئی جس کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی۔ مظاہرین پر لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا ۔پولیس کی جانب سے پیچھے دھکیلے جانے کے بعد احتجاجی اساتذہ واپس پریس کلب پہنچ گئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرکزی قائدین اور گرفتار ہونے والے اساتذہ کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔پولیس کے تشدد سے متعدد اساتذہ زخمی ہوئے جو اس وقت اسپتال میں ہے ۔سندھ حکومت نے یوم قائد آعظم پرہمیں دھوکہ دیا ہے ۔مذاکرات کے بہانے مرکزی قائدین کو بلا کر گرفتار کیا گیا،پولیس نے ساری حدیں پارکر کے خواتین پر تشدد کیا اور 2 خواتین اساتذہ کو بھی گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے بہانے بلاکر ہمیں سیکرٹری تعلیم کے سامنے بٹھادیا گیا ۔

ہم صرف وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کریں گے ۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بہت جلدآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔اس سے قبل رکن سندھ اسمبلی اور فنکشنل مسلم لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی اور پی ٹی آئی کے عارف علوی بھی مظاہرین سے یکجہتی کیلئے پریس کلب پہنچے۔ نصرت سحر نے کہا کہ سندھ کا معیار تعلیم تمام صوبوں سے کم ہے، کیا سندھ سب سے آگے کے ٹوئٹ کا عملی نمونہ یہی ہے؟۔

انہوں نے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مراد علی شاہ نا کام وزیراعلی ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں پینے کا پانی نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…