جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشر یف اور (ن) لیگ کا کوئی مستقبل نہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی‘قائدین تحر یک انصاف کا سیمینار سے خطاب

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے قائدین نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور (ن) لیگ کا کوئی مستقبل نہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ‘نااہل حکمرانوں نے ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں کا پاکستان بنا دیا ہے کر پشن کر نیوالوں کا ٹھکانہ جیل ہوگا ‘نوازشر یف سمیت کسی کو عدلیہ اور اداروں کیخلاف سازش نہیں کر نے دیں گے ہم عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں‘ہما را مقابلہ ایک مافیا ہے مگر ہم سیاسی مخالفین کاڈٹ کر مقابلہ کر یں گے

اور حق سچ کی بات کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی ‘پارٹی کارکنان مایوس نہ ہوں تحر یک انصاف کارکنوں کی ہی پارٹی ہے کسی ایک فرد نے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے پارٹی میں ہم سب ملکر کر یں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحر یک انصاف کے مر کزی وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی ‘کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور ‘رکن اسمبلی شفقت محمود ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘مر کزی رکن حامد خان ایڈ وکیٹ ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ‘تحر یک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال ‘سیکرٹری حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ایوان اقبال میں یوم قائداعظم کے حوالے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقعہ پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اس سمینار میں تحر یک انصاف کے تمام قائدین کو شر کت کی دعوت دی گئی کچھ شر یک ہوئے اور جو نہیں آسکے وہ بھی ہمارے لیے محترم ہے ہم پارٹی کے کسی ایک گروپ کیلئے نہیں پوری پارٹی کو متحد کر نے آئے ہیں اور تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں سے نجات دلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بھی کر پشن اور لوٹ مار کا خاتمہ اور چوروں کا احتساب لازم ہو چکا ہے اور

تحر یک انصاف کو بھی آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی کیلئے مزید متحد ہونا ہوگا تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے بھی پاک کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو چوروں اور ڈاکوؤں کا پاکستان بنا دیا ہے مگرہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو سیاسی پارٹیاں گر وپ بندیوں کا شکار ہوتیں ہیں وہ کبھی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکتیں اس لیے ہم سب نے متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط کر نا ہے اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینا ہے اور انشاء اللہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کیلئے میرے در وازے24گھنٹے کھلے ہیں اور ہم تحر یک انصاف کے کارکنوں کو وہ مقام اور عزت دیں گے جو انکا حق ہے 2018کا سال تحر یک انصاف اور عمران خان کا سال ہے اور ہم انکی قیادت نیا پاکستان بنا ئیں گے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو جد وجہد کی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں کبھی مجھے ایسے لگتا ہے کہ کارکنان مایوس ہو رہے ہیں کہ وجد وجہد وہ کرتے ہیں مگر آج کل دیگر لوگ اوپر آرہے ہیں میں کارکنوں سے کہنا چاہتاہوں وہ مایوس نہ ہوں پارٹی کارکنوں کی ہے اور کارکنوں کی ہی رہے گی

اور وقت زیادہ دور نہیں جب عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے حامد خان ایڈ وکیٹ نے کہا کہ تحر یک انصاف انصاف کی پارٹی ہے ہم ملک میں بھی انصاف کیلئے جد وجہد کر یں گے اور پارٹی کے اندر بھی انصاف کیلئے جدوجہد کریں گے اور پارٹی میں میر ٹ کے مطابق انکا مقام دیا جائیگا ۔رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ جس تبدیلی کا آغاز عمران خان نے کہا وہ تبدیلی آچکی ہے اور ملک کو لوٹنے والے بہت جلد جیلوں میں جائیں گے ہمارا مقابلہ ایک مافیا ہے مگر ہم سیاسی مخالفین کاڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور حق سچ کی بات کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اس موقعہ پر دیگر قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف جو نیا پاکستان بنائے گی وہ ہی قائد اوراقبال کا پاکستان ہوگا اور ہم ملک کو کر پشن ’لوٹ مار ‘لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…