منگل‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2024 

حافظ محمد سعید کا این اے 120 میں مختلف علاقوں کا دورہ ، شہریوں کا ہجوم امڈ آیا،چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور ،والہانہ استقبال 

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کے این اے 120 میں مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران شہریوں کا ہجوم امڈ آیا۔ گھروں اور دوکانوں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا گیا۔یوسی 48 اوریوسی 52 میں قصور پورہ ،چوہدری پارک اور آؤٹ فال روڈ پربڑے جلسوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکراور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت

کی اور ملی مسلم لیگ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جاتی رہی۔حافظ محمد سعید نے موہنی روڈ پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ این اے 120کے دورہ کے دوران وہ لوگوں میں گھل مل گئے‘اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اورانہیں درپیش مسائل سنے۔اس موقع پر این اے 120سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید، تابش قیوم و دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعیدنے قصور پورہ ، چوہدری پارک اور آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت انسانیت اور مضبوط پاکستان ہماری سیاست کا بنیادی ایجنڈا ہے۔اسلام دشمن قوتیں ملک میں فرقہ واریت، لسانیت و صوبائیت پرستی پھیلانا اور وطن عزیز کو اس کی ایٹمی قوت سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔ ہم نے پاکستان میں دفاع کی بنیاد پر اتحاد ویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کے راستے بند کرنے ہیں۔ ہمیں باہمی لڑائی جھگڑے ختم کرکے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہونا ہے۔ہم گلی محلے کی سطح پر یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہم نے تھرپارکر و دیگر علاقوں میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی بلا امتیاز خدمت کی۔ یہاں بھی ان شاء اللہ لوگوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔ این اے 120میں ہونیو الے جلسوں سے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید،پروفیسر ابراہیم، ذوالفقاربھٹہ،

کامران بٹ،کرامت مسیح، اکرم سردار،محمد ناصر،محمد صابرمیاں لقمان نور،عامر بشیر،واجد احمد و دیگر نے خطاب کیا۔ کرامت مسیح نے مسیحی برادری کی جانب سے دفاع پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ جلسوں میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے وابستہ متعدد کونسلرز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اہل علاقہ کی طرف سے حافظ محمدسعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے زوردار نعرے لگائے جاتے رہے۔

جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج این اے 120میں جس طرح بھرپور استقبال کیا گیا ہے یہ محبتیں، جذبے اور ولولے ہمارا اثاثہ ہیں۔ سیاست میں اتحاد ہمارا بنیادی نقطہ ہونا چاہیے۔ ہمیں ملک کے تحفظ کیلئے باہم متحدہونا اور وہ ماحول پیدا کرنا ہے کہ دشمن کو سازشیں کرنے کا موقع نہ ملے۔ہمارا مسئلہ گروہی وفرقہ وارانہ سیاست اورعلاقائی جھگڑے نہیں۔دشمن فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا اور لسانیت و صوبائیت پھیلانا چاہتا ہے۔بلوچستان میں کلبھوشن جیسے ایجنٹ داخل کر کے مشرقی پاکستان کا کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ہم عہد کرتے ہیں کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے اس ملک کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔ فلسطین، کشمیر اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے ہر سطح پر تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پہلے پاکستان اور پھر اس کے بعد عالم اسلام کی سطح پر اتحاد کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ آپس کی لڑائیاں ختم کر کے سب کو کلمہ طیبہ پر متحد کرنا ہماری سیاست ہے۔ خدمت کے ذریعہ عوام کے مسائل حل کریں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ اب دہشت گردی کے جھوٹے پروپیگنڈے نہیں چلیں گے۔ جو قبلہ اول اور کشمیر کا دشمن ہے وہ پوری پاکستانی قوم کا دشمن ہے۔ اسلام اور کفر کے درمیان طویل جنگ جاری ہے۔

دشمن کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت سے بلندو بالا یہ دعوت دیتا ہوں کہ آپس میں مسائل پر نہیں الجھنا،ختم نبوت کا مسئلہ اس لئے کھڑا کیا گیاتھا کہ پاکستان میں لڑائی کروائی جائے۔یہ خوفناک سازش تھی جس سے اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا۔انتہائی حساس مسئلے کو سمجھ کر زبردست تحریک اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔مسیحی برادری اوراقلیتیں پاکستان کی حفاظت کی بات کرتی ہیں۔ہم استحکام پاکستان کو اولیت دیتے ہیں۔ہم نے مل کر پاکستا ن بنایا تھا مل کر بچائیں گے۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین ، امیدوار این اے 120محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی این اے 120آمد ہمارے لئے انتہائی مسرت کا مقام ہے۔

اس حلقہ میں انتخابات کے دوران حافظ محمد سعید نظربند تھے تاہم آج وہ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ہم نے نظریاتی طور پر اس ملک کو آزاد کروانا ہے۔اب ملک کی سیاست غریب عوام اور صالح قیادت کرے گی۔زلزلہ و سیلاب کے دوران حافظ محمد سعید کی قیادت میں جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی این اے 120میں انہی جذبوں سے خدمت کا کام کریں گے۔ ملی مسلم لیگ اور دیگر مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں ابوالہاشم ربانی، حافظ خالد ولید،پروفیسر ابراہیم، ذوالفقاربھٹہ،کامران بٹ،کرامت مسیح، اکرم سردار،محمد ناصر،محمد صابرمیاں لقمان نور،عامر بشیر،واجد احمد و دیگر نے کہاکہ دنیا حافظ محمدسعید کو مظلوموں اور دکھی انسانیت کا مسیحا سمجھتی ہے۔ ہم ان کی قیادت پر وطن عزیز پاکستان کے دفاع اور خدمت انسانیت میں ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…