جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پانچ بلاگرز کے خلاف سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے شواہد ،ایف آئی اے کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا اعتراف کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ااباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پانچ بلاگرز کے خلاف سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کر لیا ، جن پانچ افراد پر انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کا الزام لگایا گیا ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔ایف آئی اے نے بیرون ملک فرار ہونے والے 4 ملزمان کو واپس لانے کے لیے بھی انٹرپول سے رابطہ کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا ، عدالت نے گستا خانہ مواد

وزیر اعظم کو بھجونے کا حکم دے دیا ،سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔گزشتہ روز جمعہ کواسلام آباد ہائیکورت میں انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے اعتراف کیا کہ گستاخانہ مواد کی اشاعت کرنے سے متعلق جن 5 افراد پر الزام لگایا گیا ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔اسلام آباد ہائیکورٹ، گستا خانہ مواد وزیر اعظم کو بھجونے کا حکم ایف آئی اے کے اعتراف پر جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جن کے خلاف شواہد نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والا دوہرے جرم کا مرتکب ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ الزام لگانے والا جھوٹا ہے یا شواہد ناکافی ہیں۔س موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ بتائیں جھوٹی خبر دینے کی کیا سزا ہے۔ ایف آئی حکام نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چار گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کردیا ۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پانچ بلاگرز کے خلاف سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کر لیا

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…