اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہفتے کے روز بھی عدالت لگے گی، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی طرف سے ہفتے کے دن عدالت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے کو چھٹی کے باوجود چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ 23 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار دوپہر دو بجے کیسز
کی سماعت کریں گے، اس روز سپریم کورٹ میں ساحلی علاقوں پر ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہو گی۔ یہ کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا اس بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں اور بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ثاقب نثار کریں گے۔ ہفتے کو چھٹی کے باوجود چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ ہفتے کو چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار دوپہر دو بجے کیسز کی سماعت کریں گے۔