لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے 31 دسمبرکے بعد دھرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ، حمایتی جماعتوں کے ساتھ ملکر چاروں صوبوں میں دھرنے دیئے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے چاروں صوبوں میں دھرنے دینے پر غور کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی دھرنے دیئے جا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے ذرائع کا کہناہے کہ عوامی تحریک،پی ٹی آئی لاہور اور راولپنڈی میں اہم
سڑکوں پردھرنے دے سکتی ہیں، فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ دھرنا دے سکتی ہے،کراچی میں پاکستان عوامی تحریک پی ایس پی کے ساتھ دھرنے دے سکتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی جبکہ عوامی تحریک ایم کیو ایم کواپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ،گلگت میں پاکستان عوامی تحریک ایم ڈبلیو ایم کیساتھ دھرنا دے سکتی ہے،آزاد کشمیرمیں پاکستان عوامی تحریک مسلم کانفرنس کے ساتھ دھرنا دے سکتی ہے۔