اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان کے صبر کا پیمانہ لبریز، شیخ رشید کو ’’ٹھکانے ‘‘لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، مریم یا کلثوم نواز نہیں بلکہ آئندہ الیکشن میں شریف خاندان کی کونسی اہم ترین شخصیت مدمقابل ہو گی، اعلان کر دیا گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کاسیاست میں آنے کا اعلان، راولپنڈی کے حلقہ این اے 55سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55سے الیکشن لڑنے

کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز شریف نے اپنے والد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباش ریف سے اجازت لے لی ہے اور سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیمان شہباز شریف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے مسلم لیگ ن کے خلاف ہر فورم میں آواز اٹھانے پر مسلم لیگ ن بھی مقابلہ کر کے شیخ رشید کو شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلیمان شہباز شریف کے سیاست میں اعلان کرنے اور حلقہ این اے 55سے الیکشن لڑنے کے فیصلے سے قبل سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مریم نواز کے حلقہ این اے 55میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر لیگی قیادت متحرک ہو گئی تھی اور یونین کونسلز سطح پر میٹنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا بالخصوص خواتین کو متحرک کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میڑنگ کی جا رہی تھیں تاہم مریم نواز کی مختلف کیسز میں آئے روز کی پیسیوں اور ان کے خلاف کسی بھی ممکنہ فیصلے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیی پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز شریف

آئندہ ہفتے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور انہیں حلقہ این اے 55میں مہم چلانے کیلئے مشاورت کرین گے۔ مسلم لیگ ن کا وفد آئندہ ہفتے لاہور راونہ ہو گا جو وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلیمان شہباز شریف سے ملاقات کر کے راولپنڈی کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…