پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی،سرکاری ٹی وی کاڈائریکٹراور ان کی اہلیہ گھر میں پراسرارطورپر ہلاک،افسوسناک انکشافات

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقہ داتا گنج بخش روڈ پر سرکاری ٹی وی میں بطور ڈائریکٹر آئی ٹی کام کرنے والے 55 سالہ فخر حمید اور ان کی 50 سالہ اہلیہ حمیرہ حمید گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راول ڈویژن بہرام خان نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کی 7 سالہ بیٹی نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ اسکول سے واپس آئی تو

اس کے والدین کی لاشیں گھر کے بیت الخلا میں پڑی تھیں۔ایس پی نے بتایا کہ فخر حمید کے جسم پر کوئی کپڑا نہ تھا اور ان کے سر پر زخم موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک دونوں کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسے گی۔اہل علاقہ اور پڑوسیوں کے اس حوالے سے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور پولیس جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔اسٹیشن ہاس افسر (ایس ایچ او) صادق آباد چوہدری ذوالفقار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ فخر حمید واش روم میں نہانے گئے تو پاں پھسلنے کی وجہ سے وہ گر گئے جس سے ان کے سر پر زخم آیا، خاوند کے گرنے کی آواز پر جب حمیرہ حمید واش روم گئیں تو وہ خاوند کے سر سے خون کا صدمہ برداشت نہ کر سکیں کیونکہ وہ دل اور کینسر کی مریضہ تھیں۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ حمیرہ حمید کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی کے دو ملازم بھی گھر پر موجود تھے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…