جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا ٗ4 کروڑ روپے کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا ،رپورٹ،چوہدری نثارکا نقصان کے ازالے کی پیشکش پر حیرت انگیزردعمل

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے تخمینے کو حتمی شکل دے دی جس کے مطابق دھرنے کے دوران سرکاری و نجی املاک کو 4 کروڑ روپے تک کا نقصان پہنچا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ارسال کی گئی رپورٹ میں آمدنی پر مشتمل کمیٹی، محکمہ عمارت اور راولپنڈی میونسپل کارپوریشن ( آر ایم سی) نے بتایا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا تخمینہ 4 کروڑ روپے لگایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نقصان شدہ نجی املاک میں فیض آباد پر سی این جی اسٹیشن پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ، فرنیچر اور فائبر مارکیٹ میں ایک لاکھ روپے، پنسار کی دکان میں 91 ہزار روپے جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر کے قریب کریسنٹ فرنیچر کی دکان کا 14 لاکھ روپے مالیت کا نقصان شامل ہے۔سرکاری نقصان شدہ املاک میں فیض آباد میٹرو بس سروس اسٹیشن کے نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ، اس کے علاوہ مری روڈ پر سلاخوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ٹرالیوں کا نقصان بھی شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں 6 افراد کی اموات کی فہرست بھی بھیجی ہے ٗجو بے نظیر بھٹو ہسپتال ٗ ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ معاوضے کی ادائیگی کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے 8 لاکھ روپے جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو 4 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے گھر میں ہونے والے نقصانات کے لیے حکومت سے معاوضہ لینے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے تمام سامان کی خود سے مرمت مکمل کرائی اور ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے وہاں نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ حکومت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل فراہم کریں جو ہم نے دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے تیسرے فریق کی توثیق حاصل کرے گی اور اس کے بعد معاوضہ کی رقم جاری کی جائے گی، جس میں دو سے 3 ماہ لگیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…