ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

ممبر قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کی شوہر نے پٹائی لگا دی میاں بیوی کے ایک دوسرے پر شرمناک الزامات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل این آئی ایچ پی آر این منیر منگریو لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا، اعتراض پر بیوی ایم این اے شاہجہان منگریو کو جان سے مارنے کی کوشش، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بیوی کی بیوفائی سے نالاں تھے، شوہر ساتھ نہیں رہتے، تین دن بعد گھر آتے ہی مجھے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، فیملی کے روشن مستقبل ، گھرکو بچانے کی غرض سے پولیس کو

تحریری درخواست نہیں دی، ایم این اے شاہجہان منگریو، روزنامہ جناح کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ جناح کی رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ پی آر این کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سردار منیر منگریو نے لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا ہو کر اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، منیر منگریواپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی ساتھی ڈاکٹرصوبیہ کے عشق میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے گھر سے اکثر غائب رہنے لگے جبکہ کئی دنوں بعد اپنے گھر واپس آئے تو اپنی بیوی اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دے دی۔ ڈاکٹر منیر احمد منگریو کی بیوی نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کو بلا لیا اور اپنے خاوند کے تشدد کے خلاف پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دےدی۔ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی محبوبہ کے ساتھ ابتدائی دنوں میں اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل کی لابی میں دیکھے جاتے رہے ہیں۔ منیر منگریو کا تعلق سندھ کے ضلع سکھر سے ہے ۔ کئی ہفتوں گھر سے غائب رہنے کے بعد جب منیر منگریو واپس رات کو گھر آئے تو اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بیوی بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔ بیوی نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فلیٹس جو کہ جی فائیو سیکٹر

میں ہے میں شور مچانا شروع کر دیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو طلب کر لیا۔ پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر ڈاکٹر منیر منگریو کو اپنی حراست میں کچھ وقت کیلئے رکھا اور بعد میں چھوڑ بھی دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی بیوی کی بیوفائی سے نالاں تھے اور نئی محبوبہ ڈاکٹر صوبیہ کے ساتھ ان کا افیئر قائم ہو گیا۔ ڈاکٹر صوبیہ ایک این جی او میں کام کرتی ہیں اور شہر کی مالددار

خواتین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر منیر منگریو ڈاکٹر صوبیہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئےجبکہ دوسری طرف اپنی بیوی کی بے وفائی سے بھی نالاں تھے۔ اب ڈاکٹر منیر منگریو کا عشق پولیس کے حوالے ہے۔ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو نے الیکٹرانک میڈیا کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان پر شوہر نے بیہمانہ تشدد کیا ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ شاہ جہان کا کہنا تھا کہ

میں نے پولیس کو نہیں بلایا نہ ہی کوئی درخواست دی ہے ، البتہ رات گئے مجھے اور میری بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد مجھے علم نہیں پولیس کو کس نے اطلاع کی۔ گھر میں تشدد کی وجہ سے بچوں کے رونے اور شور کی وجہ سےہو سکتا ہے کسی پڑوسی نے پولیس کو اطلاع کی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کی خاتون ایم این اے کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر منیر منگریو

نے ایک خاتون جو کہ خود کو ڈاکٹر کہتی ہے کی ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے ساتھ نہیں رہتے ہیں، کل تین دن بعد گھر آتے ہی مجھے اور بچوں پر تشدد شروع کر دیا اب فیملی کے روشن مستقبل اور اپنے گھر بچانے کی غرض سے پولیس کو تحریری درخواست نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…