ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل ہوجاتا توپھر کیا کرتا؟عمران خان کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈومحمدخان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے، ٹنڈومحمد کے فوجی شوگر مل گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو شریف مافیہ کا ہر گز پیچھا نہیں چھوڑتا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا نیب بڑے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،ملک میں امیر وں کا بھی احتساب ہونا چاہیے،

بڑا ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا جبکہ چھوٹے ڈاکوؤں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، قوم ملک میں انصاف کا نظام دیکھنا چاہتی ہے،ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے،یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے فوجی شوگر مل گراؤنڈ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،عمران خان نے کہا کہ سندھ تعلیم ،صحت اور روزگار کے معاملے میں پیچھے رہ گیا جبکہ دوسرے صوبے آگے نکل گے ہیں، سندھ کے حکمران سندھ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ،چھ چھ باراقتدار میں آنے والے پولیس کا نظام درست نہیں کرسکے ، ہم نے چار سال میں خیبر پختونخواہ میں پولیس،صحت سمیت تعلیم کے نظام کو درست کر دیا ،آج سرمایہ دار خود کو سندھ میں غیر محفوظ سمجھتا ہے جس کی وجہ زرداری ٹولہ ہے ،سندھ کے 14ہزار پولیس افسران و اہلکار کرپشن و بد امنی میں ملوث ہیں اقتدار میں آکر سندھ سے کرپشن و بد امنی کاخاتمہ کردیں گے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گیانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو شریف مافیہ کا ہر گز پیچھا نہیں چھوڑتا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا نیب بڑے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،ملک میں امیر وں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،بڑا ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا جبکہ چھوٹے ڈاکوؤں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، قوم ملک میں انصاف کا نظام دیکھنا چاہتی ہے،

ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے، آج سندھ تعلیم ،صحت اور روزگار کے معاملے میں دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی وجہ زرداری ٹولہ ہے ،سندھ کی تعلیم میں سیای مداخلت کر کے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا گیا ،سندھ کے وزیروں اور امیروں کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں و مدارس میں صرف غریبوں کے بچے پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ وزیر سرکاری اسکولوں پر توجہ نہیں دیتے ،ہماری حکومت اائے گی تو سرکاری تعلیم کا نظام درست کریں گے ایک دن آئے گاجب وزیراعظم کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کو صحت کی سہولیتں میسر نہیں سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کو ادویات نہیں ملتی جبکہ خیبر پختونخواہ میں جب ہم اقتدار میں آئے تو ڈاکڑز کی تعداد تین ہزارتھی جبکہ آج نو ہزار ہے ،خیبر پختونخواہ میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ غریبوں کو علاج کی مفت سہوتیں فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ سندھ میں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتا ہے سندھ میں پولیس میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتی نہیں کی جاتی یہی وجہ ہے کہ آج سندھ کی عوام پولیس سے ڈرتی ہے ،خیبر پختونخواہ میں پولیس میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جاتی ہے جبکہ پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا گیا ہے آج خیبرپخوتنخواہ کی پولیس پاکستان کی نمبر ون پولیس ہے ،سندھ میں جنگل کا قانون رائج ہے ،

زرداری ٹولے نے سندھ کی شوگر انڈسڑی پر قبضہ کر رکھا ہے ،یہاں کے کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت نا دے کر سندھ کے چھوٹے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی ،تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تعلیم ،سحت اور پولیس کے نظام کو بہتر کرے گی اس موقع پر لیاقت جتوئی ،ڈاکڑ عارف علوی،حلیم عادل شیخ،اعجاز ملاح اور جبار میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ ورلڈ سادات عوامی اتحاد کے چیئرمین سید ذالفقار علی شاہ،کونسلر اصغر نوناری اور عبدالطیف سومرو سمیت درجنوں افراد نے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا ،جلسہ عام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…