پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

نا اہلی کیس کا فیصلہ آتے کے ساتھ ہی عمران خان کی تیسری شادی،شیخ رشید کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے سابقہ اہلیہ جمائما خان سے دوبارہ شادی کا مشورہ بھی دیدیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت بڑا فیصلہ دیا ہے اور لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہوں گے اور عوامی مسلم لیگ ان کے ساتھ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جو کلیدی کردار جمائما نے ادا کیا ہے میں اسے

سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہو گی کہ اگر کوئی مذہبی رکاوٹیں ، کوئی اورمسئلہ نہ ہو اوراگر عمران خان نے شادی کرنی ہے تو پھر جمائماسے شادی کرے ۔ میں ثالثی کونسل کا چیئرمین رہا ہوں وہ عورتیں جنہیں طلاق ہو جا تی ہے وہ آ کر مردوں کے سر پھوڑتی ہیں لیکن جمائما نے جس طرح کاغذات ڈھونڈے اس نے ثابت کیا کہ وہ نسلی اور خاندانی عورت ہے ۔ اس کیس میں سے عمران خان کو اللہ کے بعد جمائما نے بچایا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ عمران خان مستقبل میں وزیراعظم کا امیدوار ہوگا اور عوامی مسلم لیگ ان کی مہم چلائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…