اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ 2000ء میں میاں محمد شریف مرحوم نے ان سے رابطہ کیا تھا اور اپنے بیٹے نواز شریف کی رہائی کیلئے دعا کروائی تھی جو اس وقت اٹک جیل میں قید تھے، میں نے نواز شریف کی رہائی کیلئے میاں محمد شریف کے سامنے ذمہ داری لی تھی۔ رائیونڈ مسجد میں تین جمعے تسلسل کیساتھ میں نے میاں محمد شریف
کی معیت میں ادا کئے تھے اور نواز شریف کی رہائی کیلئے دعا کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا وہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے پاس ماڈل ٹاؤن جا کر بھی نواز شریف کی رہائی کی دعا کرتے رہے ہیں اور ایک رات جامن کے در خت پر ساری رات وظیفہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ نےنواز شریف کو تجدید دعا کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہنواز شر یف کو نیب مقدمات سے چھٹکارا پانے کیلئے تجدید دُعا کی ضرورت ہے۔