جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

’’نواز شریف کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی ‘‘سابق وزیراعظم کوگھرکس نے بھیجا ؟ جاوید ہاشمی کا حیرت انگیز انکشاف‎

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

ملتان (آئی این پی)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ادارے ایک دوسرے کیساتھ حالت جنگ میں ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق دل چھوٹا نہ کریں،ان سے کہتا ہوں کہ ہمت وحوصلہ کریں ،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،4سال مکمل ہوگئے ،اقتدارکی کون سی بھوک ہے جوسیاستدانوں کوسونے نہیں دے رہی،منزل قریب ہے اگراگست تک انتخابات ہوگئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا،

تمام قوتیں نوازشریف کو گراکرخود کوفاتح سمجھ رہی ہیں،نوازشریف کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،اگر میاں صاحب آج کھڑے ہوجائیں تو پاکستان کھڑا ہوجائے گا۔ملتان کے مقامی سکول میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج پاکستان شدید سیاسی و آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جگہ جگہ پر دھرنے ہورہے ہیں، ملک میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے، یہ وقت پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے۔ادارے اپنی ذمہ داری ادا کریں،ملک کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں نے ملک کو اختلافات کی دلدل میں پھینک دیا ہے اور ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے میں تمام پارٹیوں سے آئین کے تقاضے پورے کرنے کی درخواست کرتا ہوں،اگر تمام پاکستانی مل کر کوشش کریں تو ملک کو بچایا جا سکتا ہے منزل قریب ہے اگر اگست تک انتخابات ہو گئے تو پاکستان کا جھنڈا بلند ہو گا حھنڈا بلند ہوگا ،اگست میں جو بھی پارٹی جیتے پاکستان ہی جیتے گا ۔سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نےکہا ہےکہ میاں صاحب کو عوام نےنہیں اداروں نےگرایا،مخالفین کو اقتدارکی بھوک لگی ہوئی ہے۔ایاز صادق دل چھوٹا نہ کریں،نوازشریف کو نہیں چھوڑابس ان سے اختلاف تھا،موجودہ صورتحال کو بہترکرنا ہماری ذمہ داری ہے۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے جاوید ہاشمی نےکہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق دل چھوٹا نہ کریں بلکہ دل بڑا کریں حالات کو ہم سب نے ملکر

ٹھیک کرنا ہےکوئی الیکشن ہارے یا جیتے لیکن جیت عوام کی ہونی چا ہئے۔میاں صاحب کو عوام نےنہیں اداروں نے گرایا،میاں صاحب کو عوام نے تین باروزیراعظم بنایا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مخالفین کو اقتدار کی ایسی کیابھوک لگی ہےکہ وہ حکومت کو پانچ سال پورےکرنےنہیں دے رہے ہیں۔آج پاکستان سیاسی و آئینی بحران سےگزر رہا ہےملک میں جگہ جگہ پر دھرنوں سےپورے ملک میں افراتفری پیدا ہو چکی ہے یہ وقت پوری قوم کےمتحد ہونیکا وقت ہے،

بلاول میں بہت سی صلاحتیں موجود ہیں،بلاول کو مستقبل کا اچھا لیڈر سمجھتا ہوں، زرداری اور بلاول بھٹو کو ملتان جلسے میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں،جلسہ اچھا قدم ہے۔‎جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہتا ہوں کہ دل چھوٹا نہ کریں، بلکہ دل بڑا کریں حالات کو ہم سب نے مل کر ٹھیک کرنا ہے،

کوئی الیکشن ہارے یا جیتے لیکن جیت عوام کی ہونی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مخالفین کو اقتدار کی ایسی کیا بھوک لگی ہے کہ وہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان سے میرا تعلق 35 سال پرانا ہے،اختلافات کے باوجود میاں نواز شریف نے ملاقات کی دعوت دی جومیں نے قبول کر لی،

میں نے اپنے سیاسی کرئیر میں میاں صاحب کو نہیں چھوڑا بس اختلاف تھا، میں نے میاں صاحب کو کہا کہ اگر اپ لڑیں گے تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا،میاں صاحب کو عوام نے نہیں اداروں نے گرایا،میاں صاحب کو عوم نے تین بار وزیر اعظم بنایا ۔اگر آج میاں صاحب مایوس ہوگئے تو ملک بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول میں بہت سی صلاحتیں موجود ہیں میں بلاول کو مستقبل کا اچھا لیڈر سمجھتا ہوں،زرداری صاحب اور بلاول بھٹو کو کل ملتان

جلسے میں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے کل ہونے والے جلسے کو اچھا قدم سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہوں اب تیسری جنگ عظیم شروع ہو گئی ہے جو مسلمانوں کے خلاف ہونے جا رہی ہے یہ جنگ شروع ٹرمپ نے شروع کی ہے اور ختم بھی ان کے دروازوں پر جا کر ہوگی، اقوام متحدہ بے بس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…