پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ کے اہم رہنما و صوبائی وزیرنے وضاحت کردی،انتہائی اقدام کی دھمکی

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے بعض اخبارات میں شائع اور سوشل میڈیا پر چلنے والی اُن سے منسوب من گھڑت خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مسلم لیگ (ن) سے علیحٰدگی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی ورکر ہیں اور اپنے قائدین میاں محمد نوازشریف،میاں محمد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خان کی قیادت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) میں تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔کچھ شکست خوردہ عناصر گزشتہ کچھ روز سے اُن کے خلاف بے بنیاد اور مضحکہ خیز افواہیں پھیلارہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ رہے ہیں جبکہ درحقیقت اُن کی تمام تر وفاداریاں آخری سانسوں تک پارٹی کے ساتھ وابستہ رہیں گی۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ اللہ تعالی ٰ کے بعد مسلم لیگ (ن) نے مجھے بے تحاشہ عزت و سرفرازی سے نوازاہے اور افسوس کی بات ہے کہ میرے خلاف سازشوں کا جال وہ لوگ بُن رہے ہیں جو کہ خود انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار کے ساتھ گرجا گھروں کی پراپرٹیز ناجائز طور پر بیچنے اور ہتھیانے میں بھی ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں بطور مسیحی اور مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے ان کے مذموم عزائم کے راستے میں رکاوٹ ہوں اور وہ اُن کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت جلد ایف آئی اے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ان کے خلاف تحقیقات شروع ہو جائیں گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ چند روز قبل 06دسمبر کوبرٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں میئر لندن محمد صادق کے اعزازمیں ایک سوشل تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف،وزیر داخلہ احسن اقبال،صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ ،بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے اور ایک خوشگوار ماحول میں سب نے ملکر پاکستان کی نمائندگی کی۔اس طرح کی تقریب کو بھی سیاسی رنگ دینا شکست خوردگی کا ایک ثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…