ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا،ایک فٹ تک برفباری،بار ش بھی27ملی میٹر ریکارڈ،ویک اینڈ کیسارہے گا،پیشگوئی سامنے آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد/ لاہور/مالاکنڈ /کراچی(سی پی پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھوپ نکلنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،سردی کی شدت میں کمی ہو گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند

مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 27 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ میں ایک فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ اسلام آباد میں دھوپ نکلنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور سردی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے ۔دوسری جانب کراچی میں موسم سرد اور مطلع صاف ہے، گزشتہ شب شہر میں کم از کم درجہ حرارت 12.6 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ادھر قلات، کوئٹہ اور دالبندین سمیت صوبے کے بیشتر علاقے بدستور شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8، کوئٹہ میں منفی 6، دالبندین میں منفی 5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ صوبے بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی میں مطلع صاف رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…