پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہبازشریف سے مئیر استنبول کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی استنبول کے میئر میلوت یوسال (Mevlüt Uysal)سے ملاقات ۔باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب حکومت اوراستنبول کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً شہری سہولتوں میں بہتری کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت۔ترکی کا دل کے بہت قریب ہونے کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا اعتراف

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین بے مثال دوستانہ تعلقات ہیں۔ترکی اور پاکستان کی کے دو طرفہ تعلق کی بڑی وجہ مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کا روحانی میل ہے۔پاکستان کے مشکل وقت میں ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، کستان کے ہر شعبہ میں وسیع تعاون اور بھرپور حمایت کے لے دل کی گہرائیوں سے ترک قیادت کا شکر گزار ہوں۔میٹرو پولین میونسپیلٹی آف استنبول نے پاکستان میں سماجی اور معاشی تر قی میں سہارا دیا۔پنجاب میں معاشی اصلاحات کے لئے میئر استبنول کے غیر معمولی ذاتیتعاون کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔استنبول ماڈل کو پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس منصوبوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینجمنٹ منصوبوں میں استنبول منصوبوں کی پیروی کی گئی ہے۔پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ادارو ں کے لئے میٹرو پولین میونسپیلٹی آف استنبول بہترین نمونہ ہے۔وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف نے ا مید طاہر کی ہے ہ میئر کی سربراہی میں آئندہ بھی استنبول میٹرو پولین میونسپیلٹی اور پنجاب بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ترکی کے ساتھ گہرے اشتراک اور تکینی معاونت میں مضبوطی کی خواہش بھی ظاہر کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی

کے صدر رجب طیب اردوان کے دور میں ترکی نے بے پناہ ترقی کی ہے اورترک عوام اپنے قائدرجب طیب اردوان سے والہانہ محبت کرتے ہیںمقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہےمقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہےسلامی دنیا کو اس اہم ترین مسئلے پر یکجاہوکر موثر حکمت عملی اپنانا ہےدوسری جانب میئر استنبول میلوت یوسال (Mevlüt Uysal) کا کہنا تھا کہپنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…