اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا خاتمہ، پرویزمشرف نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی عرب کے اتحادی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستانی حکومت کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ پاکستان قطر بحران سے کس طرح نمٹ رہا ہے؟۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر کبھی پاکستان کے ساتھ نہیں تھا اور اس بات کا ہم نے کئی مرتبہ مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے بہترین دوست رہے ہیں، ہمیں کبھی بھی ان ملک کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہیے ٗیہ دونوں ممالک ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہمیں ان کی دوستی کی قدر کرنی چاہیے ٗقطر میں پاکستان کی حکمراں جماعت کے کاروباری مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ذاتی کاروباری مفاد کے لیے ملک کے وسیع تر مفاد کو نظر انداز کیا گیا ٗاگر یہی ترجیحات ہیں تو خدا ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر کی قرارداد پر ایک بڑے اقدام کیلئے کام شروع کردیا ہے ٗانہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ذہن سے ہم آہنگی رکھنے والے دیگر لوگوں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے،جس میں پاکستان، بھارت اور دونوں اطراف کے کشمیر سے لوگ شامل ہیں ٗہم اقوام متحدہ اور پاکستانی اور بھارتی حکومت کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے اور انہیں کامل یقین ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت اس کو حل کرنے کے قابل ہے کیونکہ وہ سخت لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جغرافیائی اقتصادیات، جغرافیائی سیاست اور جغرافیائی حکمت عملی کا تعین کیا جارہا ہے، سی پیک نے ہمیں اپنی اسٹریٹجک مقام کو اپنی بہتری کے لیے استعمال کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔دریں اثناء نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویزمشرف نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ حکومت کو ہٹادے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے آئینی طریقہ نکالنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…