ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

اگر یہ کام بروقت نہ ہوا تو الیکشن ملتوی کرانے کی ساز ش کامیاب ہوجائیگی ،احسن اقبال نے خبردار کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل بروقت پاس نہیں ہوا تو الیکشن ملتوی کرانے کی سازش کامیاب ہوجائے گی۔احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے 5سے 6ماہ درکار ہیں ۔

اس لئے ضروری ہے کہ سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل جلد از جلد پاس ہو۔قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مردم شماری کے قانون سے اتفاق کیا لیکن سینیٹ میں ہچکچاہٹ کیوں ہے ؟کیا سینیٹ میں پی پی پی مختلف ہے یا تحریک انصاف کوئی اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل جلد پاس نہ ہوا تو ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے التوا میں کردار ادا کررہی ہیں اور طویل دورانیے کے نگران سیٹ اپ کا آلہ کار بن رہی ہیں ۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ 2013 والا پاکستان نہیں ہے ۔آج بجلی بحران پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔کراچی میں امن بحال ہوچکا ہے ۔بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے ۔شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں ۔کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرام میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔خواہ ان کا تعلق کسی سے بھی ہو۔

جبکہ بیرون ملک فرار مطلوب ملزمان کی حوالگی کیلئے متعلقہ ممالک سے رابطہ کیا جائے گا۔ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاو ن کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمن ملک میں سیاسی عداستحکام چاہتے ہیں ۔جمہوری قوتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے ۔ہم سب کو مل کر کراچی کو پرامن اور ملک کا اقتصادی انجن بنانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…