اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ اور اسرائیل دنیا کونئی صلیبی جنگ کی طرف دھکیل دیا،اہم سیاسی جماعت نے امریکن قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیاہزاروں کارکنوں کو تیاری کی ہدایات جاری

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے پشاور میں امریکن قونصلیٹ کے گھیراؤ کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر کے اہم ٹاسک حوالے کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے مسلمانوں کے غیر ت کو للکار ا ہے،

جماعت اسلامی پشاور کے ہزاروں کارکنان 15 دسمبر کو امریکن قونصلیٹ کا گھیراؤ کریں گے جس کے لیے پشاور میں خصوصی مہم چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کے اس افسوس ناک فیصلے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،یہ امت مسلمہ کے خلاف اعلان جنگ ہے،یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے امریکہ اور اسرائیل دنیا کونئی صلیبی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،مشرق وسطیٰ میں خون کی ہولی کھیلنے کی خوفناک سازش کی گئی ہے، یہودو نصاریٰ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آپس میں گٹھ جوڑ کرکے اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے مسلمانوں کے جذبات کوشدید مجروح کیاہے ۔اس قسم کا اقدام مسلمانوں کے ساتھ سراسرظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس مذموم اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے غیور عوام 15 دسمبر کو غیر ت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مارچ اور گھیراؤ میں شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہم ٹاسک کارکنان کے حوالے کر دیا ہے ۔ بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…