اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیاگیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 50 یوم تاسیس کے موقع پر ایک بہت بڑا جلسہ کیا جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دھمال بھی ڈالا، سابق صدر آصف علی زرداری کے میاں محمد نواز شریف کے خلاف بیان بھی توجہ کے مرکز رہے، جلسہ تو خیر بہت اچھا رہا مگر اس جلسے میں حیران کن طور پر پیپلز پارٹی کے رحمان ملک کو جلسہ گاہ سے باہر ہی روک لیا
گیا، سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک وزیر نے رحمان ملک کو جلسہ سے باہر ہی روک لیا کیونکہ ان کے ساتھ پولیس کی دو گاڑیاں بھی تھیں، جس پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انہیں تحریک طالبان پاکستان نے قتل کرنے پر 10 کروڑ کا انعام رکھا ہوا ہے اس لیے انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے، رحمان ملک کی یہ بات سننے کے بعد پیپلز پارٹی کے وزیر نے قہقہہ لگایا اور انہیں جواب دیا کہ طالبان سے پیسے کون لے گا؟ سینئر صحافی نے کہا کہ اس جواب پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک خاموش ہو گئے۔