بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

حکومت 30مارچ سے پہلے گر جائیگی

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت 30مارچ سے پہلے گر جائے گی اور اگلے 3ماہ سیاست کے لئے بڑے اہم ہیں جس میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھا وآنے والے ہیں شاہد خاقان اسٹپنی وزیر اعظم ہے وہ خود نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہے ملک میں وزارت داخلہ خزانہ اور خارجہ نہیں ہیں پاکستان کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پورے ملک کو احتجاج کرنا چاہیے

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف سرپم کورٹ کا فیصلہ جنرل بٹ اور ملک قیوم کے فیصلوں کی طرز پر چاتا تھا لیکن یہاں پر میڈیا بہت طاقتور ہے اور لوگ میڈیا سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4اور فوج کی نرسری سے پلنے والے اور جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے ہیں سابق آمر ضیاء الحق کے جوتے چاٹ کر خود کو جمہوری کہتے ہیں مگر فخر ہے کہ اگر مجھے کوئی فوج کا ترجمان کہتا ہے اگر فوج یا عدالیہ کی بات کرتا ہوں تو ملک اور قوم کی خدمت کرتا ہوں کوئی ملک دشمن بھارت کی حمایت میں تو بات نہیں کرتا شیخ رشید نے کہا کہ چند گندی مچھلیاں سارے تالاب کو گندا کررہی ہیں لیکن اب سپریم کورٹ ان گندی مچھلیوں کو اپنی طریقے سے نکال رہا ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک اسٹپنی وزیر اعظم ہے جو کہ نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہے تاکہ مجھے اگلی باری مل سکے انہوں نے کہا کہ ملک میں وزارت داخلہ وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نہیں ہیں پوری ملک کا ستیاناس کردیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری سے 14لوگوں کو شہید کرنے کے ظلم کے حوالے سے ہے حکومت 30مارچ سے پہلے ہیں گر جائے گی اگلے 3ماہ سیاست کے لئے بہت اہم ہے جس میں بڑے سیاسی اتاؤ چڑاؤ آنے والے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں جوکر بنا ہوا ہے شاہد اس کے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ ماننے کے متنازعہ فیصلے سے تمام مسلم امہ اکٹھی ہوجائے پاکستان کو بھی چاہیے کے وہ اس حوالے سے اپنی ساکھ کے مطابق احتجاج کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…