اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے موجودہ سیاسی حالات پر اپنے تجزئیے میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی کوشش ہے کہ ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت گر جائے تاکہ نگران حکومت سے متعلق ن لیگ سے بات یا مشاورت نہ کرنی پڑے اور وہ اپنی مرضی کی نگران حکومت بنوا سکیں۔ مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ حکومت صرف ایک ہی صورت میں گر سکتی ہے کہ اس کے حکمران جماعت کے اپنے ارکان اسمبلی
ہی اس کے خلاف بغاوت کر دیں۔ پیر حمید الدین سیالوی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد قمر الدین سیالوی بڑی نامور شخصیت گزرے ہیں اور سیال شریف کا ایک بلند مرتبہ و مقام ہے مگر سیاسی کی اپنی ایک الگ دنیا ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی کے بھتجے نظام الدین سیالوی ق لیگ میں شامل تھے اور پھر وہاں فارورڈ بلاک بنایا اور 2103میں ن لیگ کا حصہ بنے، ان کی ن لیگ سے وابستگی کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ دیکھنا پڑے گا کہ آیا پیر حمید الدین سیالوی پنجاب حکومت گرا سکتے بھی ہیں کہ نہیں۔