جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

شہباز شریف کیا تمہارا باپ ہے تم نے ۔۔۔! عمران خان کا بھرے جلسے میں انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال،اہم شخصیت کو بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیسے ہی خطاب کرنے کے لیے سٹیج پر پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم جتنی بھی مذمت کریں کم ہیں کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ہمیں کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ،ڈپٹی کمشنر شہباز شریف کیا تمہارا باپ ہے

تم نے مرنے کے بعد اللہ کو جواب دینا ہے یاشہباز شریف کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب چار سال پہلے شیخوپورہ میں آیا تواس عوام سے دس فیصد بھی عوام نہ آئی تھی لیکن یہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے اس جلسہ کو تاریخی جلسہ بنایااللہ نے ہمارئے ہاتھ میں صرف کوشش دی ہے میں صرف کوشش کرسکتا ہوں جو ہم کرتے رہینگے ،کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کو عظیم بنانے کے لیے خواتین گھرؤں سے جب نکلتی ہیں تو تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتاانہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی وجہ سے لوگ آج سٹرکوں پر نکلے ہوئے ہیں جسکے زمہ دار(ن) لیگ ہے ،اللہ کا وعدہ ہے میں سچ دنیا کے سامنے لاتاہوں جب میں سیاست میں آیاتو(ن) لیگ اور شہباز شریف نے میرئے خلاف سازش کی کہ عمران خان یہودی لابی ایجنٹ ہے اوراسکی بیوی بھی جس کو میں مسلمان کرکے پاکستان لایاتھا ،خواجہ آصف نے امریکہ کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اینکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف اور ہم میں یہ فرق ہے کہ تحریک انصاف دینی جماعتوں کے ساتھ ہے اور(ن) لیگ لیبرل پارٹی ہے اسکومنافقت کہتے ہیں جن کے جوتے پالش کرتے ہیں ان کے سامنے دوہرہ معیار دکھاتے ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ? کے قانون کو بدلنے کی وجہ مغربی لابی کو خوش کرنا ہے حلف بدلنے کی خفیہ کوشش کی گئی ،پہلے لامنسٹر کہتا تھا کہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی کی جب شورمچاتو

پھرماننے پر مجبور ہوئے ،ہم حیران ہے کہ (ن) لیگ نے پہلے زندگی میں ایسامیلاد نہیں منایا جس طرح(ن) لیگ کے عابد شیر علی نے سبز رنگ کی ٹوپی پہن کر چاول تقیسم کئے ،ہم کہتے ہیں کہ ابھی تو آپ کی مشکلیں شروع ہوئی ہیں،جن سے (ن) لیگ کو گزرنا ہوگا،ابھی تو حدیبیہ کا کیس اوپن ہوا ہے جس میں سارا ٹبر ثابت ہوجائے گا کہ یہ سارا ٹبرچورہے،جسٹس جاوید اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں پوری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ،پاکستانی قوم اس لیے نہیں آگے بڑھ سکی کہ کرپشن نے ملک کی جڑؤں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیاہے،انہوں نے سابق چیئرمین نیب قمر الزمان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم بھی مجرم ہوتم نے ڈاکوؤں چوروں کاساتھ دیا یہ پیسہ تمہاراباپ کا پیسہ نہیں تھا،جسکی تم کو بھی سزا بھگتناپڑئے گی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…