اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قبل از وقت انتخابات، مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو خوش کرنیوالی تجویز دیدی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاست پر حق علماء کا ہے اس مسند پر بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے ،حکومت ساڑھے چار سال مکمل کر چکی ہے اگر ایک دو ماہ پہلے انتخابات ہوتے ہیں اور جو لوگ اسے قبل از وقت انتخابات اور اپنی فتح قرار دیتے ہیں اور ان کو مبارکباد یتے ہیں ،ملک میں بدامنی ختم کر نے میں ریاستی اداروں پر بھر پور کردار ادا کیا ہے

لیکن جے یو آئی، علماء اور دینی مدارس کے تعاون کے بغیر بدامنی کا خاتمہ ممکن نہیں تھا ،امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں ان کی کوشش ہے اسلامی اقدار کے کو ختم کرنا ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں سے آج بھی بے گناہ مسلمانوں کا خون ٹپک رہا ہے،امریکہ کو بیت المقدس کے حوالے اپنا فیصلہ واپس لینا ہو گا ، علماء ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے مغربی تہذیب میں تاریکی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،جب تک سر مائیہ دار اور جاگیردار معیشت پر قابض رہینگے تو غریب عوام کو کچھ نہیں ملے گا ہم جاگیر دار انہ نظام کو ختم کر کے دم لیں گے اور غریب عوام کو ان کا حق دلوائیں گے ۔وہ جامعہ صدتوحیدیہ میں اسلام وامن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کانفرنس سے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنماء مولانا اللہ وسایا ،مولانا محمد قاسم خان ،حافظ نصیر احمد ،مولانا امتیاز کاشمیری ،قاری محمد رمضان ،مولانا زبیر ،حافظ سعید ،حافظ کاشف اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس کی صدارت مولانا پیر ناصرالدین حاکوانی نے کی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاست پر حق علماء کا ہے اس مسند پر بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے ۔ہم نظریہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی اور مغربی تہذیب کیخلاف جدوجہد کی ہے کر تی رہے گی ۔

انہوں نے کہاکہ علماء انبیاء کے وارث ہیں آئندہ عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ سیکولر قوتوں کے ساتھ ہو گا جے یو آئی سیکولرر قوتوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرے گی ۔ہر سیا سی جماعت الیکشن کا ماحول بنانے میں مصروف عمل ہے جے یو آئی بھی عام انتخا بات کے لیئے تیار ہے اور الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم ملک میں افراتفری پیدا ء کر نے کی بجائے ایک یکجہتی ملک کے اندر پیدا ء کریں ہر مسئلے کو جذباتی بناکر پیش کر نا یہ ملک کیلئے درست نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہم سب کا عقیدہ جناب رسول اللہ 249ﷺسے محبت ہر مسلمان کی قدر مشترک ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا لیکن اگر ایک ملک میں رہ رہے ہیں وہاں ادارے ہیں پارلیمنٹ ہے وہاں پرجو لوگ آپ کی نمائندگی ادا کر رہے ہیں انہوں نے وہ حق ادا کر دیا اور تمام مسئلے وہاں پر حل ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ایک نظریاتی وحدت ہے اورحادثات کو کسی وحدت کی بنیاد بنانااس کا موازنہ قوم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ساڑھے چار سال مکمل کر چکی ہے اب ایک دو ماہ پہلے انتخابات ہوتے اس کو قبل از وقت انتخابات قرار دینا اور اپنی فتح قرار دینا اس پر ان کو مبارکباد ہی دی جاسکتی ہے ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز نازک حالات سے گزر رہا ہے اس نازک گھڑی میں ہر محب وطن کو میدان میں اتر ناہو گا اور ملک میں انتشار پیدا کر نے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے گہری سازشیں ہورہی ہیں ان پرنظر رکھنی ہو گی انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حا لات میں اتحاد امت کی سب سے زیا دہ ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…