اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

آصف علی زرداری نے نوازشریف کو حتمی جواب دیدیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

عمرکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ٗشہادت قبول کرلی مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ٗبینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود پاکستان آکر جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ٗپیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ٗآنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے ٗپیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی ٗ

نواز شریف نے پاکستان کو بحران میں مبتلا کردیا ہے ٗپاکستان میں جمہوریت مضبوط و مستحکم ہے ٗہم کسی کی ذات کی جمہوریت کیلئے نہیں کھڑے ہونگے۔ وہ عمرکوٹ کے نزدیک رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے فرزند سید امیر علی شاہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر عوامی اجتماع اور پی پی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور کی جانب سے دعوت میں میڈیا سے بات چیت اور عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔آصف علی نے کہا کہ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں ہےٗ آصف علی زرداری نیکہا کہ پاکستان کی بات کرنے والوں کو کیا پتہ کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی مسائل حل کرسکتی ہے آصف علی زرداری نیکہا پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کررہی ہے آنے والا وقت ہمارا ہے ٗپیپلزپارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھر اور عمرکوٹ کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں تھر اور عمرکوٹ کے لوگوں نے ہمیشہ بی بی کا ساتھ دیا شہید بینظیر بھٹو سے محبت کی آصف علی زرداری نیکہا کہ انہیں تھر اور عمرکوٹ کے عوام کے مسائل کا احساس ہے وہ سندھ دھرتی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بہت جلد میرپورخاص کی عوام سے جلسے سے تفصیلی ملاقات کرینگے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کے ھمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سید قائم علی شاہ ،سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو

اور سندھ کابینہ کے کئی صوبائی وزراء ان کے ہمراہ تھے آصف علی زرداری نے نئے شادی شدہ جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعدازاں آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کی چائے پارٹی خصوصی طور شرکت کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب تمیور تالپور نے آصف علی زرداری کو پارٹی مسائل اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ارکان نیبھی ملاقات کرکے شکایات کے انبار لگا دیے آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر مرکزی قیادت بھی ہمراہ تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…