لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف نے 2011میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کے پارٹی قائدین کے مشورہ کو مستر د کر یا ۔لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خواجہ سعد رفیق نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کے اقتدار کے آخری ڈیڑھ سال رہ گئے تو بہت سے لیگی رہنماں نے نواز شریف سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے استعفے دینے کا مطالبہ شروع کردیا ،میں نے بھی نواز
شریف سے کہنا شروع کردیا کہ یہ حکومت ایک لانگ مارچ کی مار ہے ،اس پر ایک دن نواز شریف نے ہم سب کو بٹھا یا اور کہا اگر لانگ مارچ کے بعد جمہوریت ڈی ریل ہو گئی تو کون ذمہ دار ہوگا ۔نواز شریف نے لیگی رہنماں سے کہاتھا کہ مجھے یہ سبق مت پڑھاو ،ہم یہ سب کر چکے ہیں جس سے سیاسی جماعتوں کو کچھ نہیں ملا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جس نے بھی حکومت کو ڈی ریل کرنا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کر لے لیکن پھر ہم اتنے بھی اچھے نہیں کہ کسی حکومت کو چلنے دیں ۔