جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے شرافت سے سٹیپ ڈاؤن نہ کیا تو طاہر القادری نے ایسا اعلان کردیا کہ پنجاب حکومت کے ہوش اڑ گئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کر کے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ سے شرافت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سٹپ ڈائون کر جائیں ۔حکومت کیخلاف کسی وقت بھی سڑکوں کا نکلنے کا اعلان کر سکتے ہیں اور

پھر انہیں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کی جمہوری طاقت سے اقتدار سے کک آئوٹ کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپا سچ واضح کردیا ہے ۔حکمران سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اس لئے اپیل میں گئے کیونکہ اس رپورٹ میں انہیں قاتل لکھا ہوا تھا ۔ رپورٹ کے الفاظ خود بول پڑے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مل کر اس کی سازش کی اور ریاستی ادارے پولیس کو بربریت کیلئے استعمال کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ ہمار ا واضح مطالبہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کے لئے پانامہ لیکس کی طرز پر اعلیٰ سطح کی آزاد اور خود مختار جے آئی ٹی بنائی جائے او رپھر شہداء کے ورثاء ، زخمی اور عوامی تحریک اس میں شریک ہو گی او رحکمرانوں کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ماڈل ٹائون میں لگے ہوئے بیرئیر زکو ہٹانے کیلئے نہیں بلکہ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی راہ میں لگے بیرئیر زہٹانے کیلئے خون کی ہولی کھیلی ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ظلم ، بربریت ،چنگزیت اور یزیدیت کے خلاف آدھی جنگ جیتی ہے اور میدان میں ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہے ، ظلم بالآخر اپنے انجام کو پہنچتا ہے ۔سانحہ ماڈل ٹائون کے معاملے پر مائنس نواز

شریف تمام جماعتیں اکٹھی ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف کال دینے جارہے ہیں ۔بیشک ساری پارٹیاںاور لیڈر ڈاکٹر طاہر القادری کاساتھ چھوڑ دیں لیکن لیکن حکمران خدا کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ حکمران چاہے جو مرضی کرلیں انشا اللہ یہ 30مارچ سے پہلے کک آئوٹ ہونگے ۔ ان کے اہم کیسز شروع ہونے جارہے ہیں جس میںیہ نا اہل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قانون کے مطابق سرنڈر کرنے کو تیار نہیں کیونک لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔

انہوںنے کہا کہ دنیا میں درجنوں نہیں سینکڑوں لوگ مستعفی ہوئے ہیں اور یہ بھی عزت کا مقام ہوتا ہے لیکن کسی کی بد نصیبی ہوتی ہے کہ اس نے ذلیل و رسوا ہو کر جانا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھاکہ سپریم کورٹ سے ثبوتوں کے ساتھ ان کا تابو ت نکلے گا۔ ظالموں، چوروں، ڈاکوئوں، خائن شریف خاندان کی سیاست پاکستان میں ہمیشہ ہمیشہ ختم ہو گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سپر پاور کو خوش کرنے کیلئے ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی اور آج نواز شریف خود باہر ہوگئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں انجام تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے چوہدری نثار کے اپنے حوالے سے بیان پر کہا کہ شکر ہے چوہدری نثار کو بھی بولنے کا موقع ملا،میں ضیاء الحق کے جوتے چاٹ کر سیاست میں نہیں آیا ۔ آج ان سب کی زبانیں اس لئے شیخ رشید کے خلاف بول رہی ہیں کیونکہ میںحق کے ساتھ کھڑا ہوں۔

علاوہ ازیںعام آدمی پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سانحہ ماڈل ٹائون پر بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے گفتگو کرتے جمشید دستی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے ۔ جمشید دستی کل پیر کے روز لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات بھی کریں گے ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…