اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی مقابلے رواں ماہ ہو نگے ،شمولیت کیلئے تصایریں بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی کا مقابلہ رواں ماہ ہوگا، مقابلے کیلئے تصایریں بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر ہے ، مقابلے کیلئے ووٹنگ کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا، جیتنے والوں کو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سٹاک فوٹو گرافی ویب سائٹ www.talkingclicks.com کی طرف سے آن لائن بین الاقوامی فوٹو گرافی کے مقابلوں کا نعقاد رواں ماہ ہوگا ۔

مقابلے میں شمولیت کیلئے تصا ویر بھیجنے کی آخری تاریخ 19دسمبر ہے اور مقابلے کیلئے ووٹنگ کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا، دلچسپ اور زندہ بین الاقوامی فوٹو گرافی کے مقابلوں کا یہ سلسلہ رواں سال اپریل اور جولائی میں ابتدائی منعقد ہونے والے کامیاب ترین مقابلوں کا نتیجہ ہے۔ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو ثاقب رضوی کے مطابق، مقابلوں میں حصہ لینے کی کوئی فیس نہیں ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اسٹاک فوٹو گرافی نیٹ ورک نے آن لائن لائیو مقابلوں کا اعلان کیا ہے تاکہ پیشہ ور اور نئے آنے والے فوٹوگرافر اپنی محنت کا اعتراف حاصل کرسکیں۔ یہ مقابلے ان کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں متعارف کرانے کے لئے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ پہلا مقابلہ نئے اور پیشہ ورانہ ٹوگرافروں کے لئے ہے جس میں آن لائن ووٹنگ کے زریعہ ان کے کام کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پیشہ ورانہ فوٹوگرافروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ججوں کا ایک پینل انکے کام کا جائزہ لے گا اس میں انکے لیے 1500 امریکی ڈالر تک کے نقد انعامات اور تحاف بھی رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ججوں کے فیصلے کے بعد نتائج ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں گے ۔ثاقب رضوی نے یقین دہانی کر وائی کہ پورے عمل میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔مقابلوں کیلئے مقرر کردہ تاریخ سے قبل ویب سائٹ پر اپنی تصویرظاہر کر نا ضروری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…