اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

313فراری جنگجوؤں نے گھٹنے ٹیک دئیے ،حکومت پاکستان نے بھی قومی خزانے کے منہ کھول دئیے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں سینکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔تفصیلات کیمطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراری جنگجو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے فراریوں نے ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے فراریوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے

سرنڈر کرنیوالوں کو مزید مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں 17 کمانڈرز سمیت 300 سے زائد فراری شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں ہتھیاروں سے نہیں، ہمارے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے واپس آنے پرخوشی ہے ٗچند لوگ آپ کو کچھ ٹکوں کی خاطر استعمال کررہے ہیں اور خود باہر بیٹھ کر عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں، میں آپ کیساتھ ہوں امید ہے کہ مزید بھٹکے ہوئے لوگ بھی قومی دھارے میں شامل ہوجائیں گے۔قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے، ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…