اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور دبئی میں موجود ایم کیو ایم رہنما حماد صدیقی کو انٹرپول نے گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماد صدیقی کو ریڈ وارنٹ جاری ہونے پر دبئی انٹرپول نے گرفتار کیا تھا جسے آج انٹرپول حکام نے
پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے حماد صدیقی کی حوالگی کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے جسے کسی بھی وقت پاکستان واپس لائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بلدیہ فیکٹری میں بھتے کے حصول کیلئے فیکٹری کے دروازے بند کر کے کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی جس کے نتیجےمیں 250افراد زندہ جل گئے تھے۔