اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے پراپیگنڈے کے معاملے پر تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق نوٹس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ بغیر ثبوت چیئرمین تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے پر اکبر ایس بابر کیخلاف
کارروائی کی استدعا کے ساتھ جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اکبر ایس بابر کو 10 لاکھ روپوں کی ادائیگی کا حکم دینے کی درخواست کی گئی۔ نوٹس میں یہ استدعا بھی ہے کہ ہر قسم کے میڈیا خصوصاً سماجی میڈیا سے جھوٹا اور توہین آمیز مواد فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔