اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

طالبان سے پیسے کون لے گا؟ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں رحمان ملک کو پریشانی کا سامنا، ان کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیاگیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے 50 یوم تاسیس کے موقع پر ایک بہت بڑا جلسہ کیا جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دھمال بھی ڈالا، سابق صدر آصف علی زرداری کے میاں محمد نواز شریف کے خلاف بیان بھی توجہ کے مرکز رہے، جلسہ تو خیر بہت اچھا رہا مگر اس جلسے میں حیران کن طور پر پیپلز پارٹی کے رحمان ملک کو جلسہ گاہ سے باہر ہی روک لیا گیا، سینئر صحافی شاہین صہبائی

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک وزیر نے رحمان ملک کو جلسہ سے باہر ہی روک لیا کیونکہ ان کے ساتھ پولیس کی دو گاڑیاں بھی تھیں، جس پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انہیں تحریک طالبان پاکستان نے قتل کرنے پر 10 کروڑ کا انعام رکھا ہوا ہے اس لیے انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے، رحمان ملک کی یہ بات سننے کے بعد پیپلز پارٹی کے وزیر نے قہقہہ لگایا اور انہیں جواب دیا کہ طالبان سے پیسے کون لے گا؟ سینئر صحافی نے کہا کہ اس جواب پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک خاموش ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…