جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے میرے خلاف منظم مہم چلائی اور اسے عوام نے مسترد کردیا،لندن کے میئر صادق خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نڑاد ہونے پر فخر، عمران خان نے میرے خلاف میئر کے الیکشن میں منفی مہم میں حصہ لیا، لندن کے پہلے مسلمان پاکستانی نڑاد میئر صادق خان کا لاہور میں تقریب سے خطاب، پاکستان میں ہونیوالی ترقی کو قابل ستائش قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے پہلے مسلمان پاکستانی نڑاد میئر صادق خان نے اپنے اعزاز میں لاہور میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی ترقی قابل ستائش ہے میرے والدین پاکستانی تھے اور مجھے پاکستانی نڑاد ہونے پر فخر ہے۔ برطانیہ میں ایک مسلمان وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے لندن کے میئر کے انتخابات میں عمران خان کی جانب سے ان کے خلاف مہم چلانے کے حوالے سے کہا کہ میرے خلاف مہم کا حصہ بننا عمران خان کا فیصلہ تھا ، میرے خلاف منفی اور منظم مہم چلائی گئی جس میں عمران خان کا بھی حصہ تھا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور یہاں کے لوگ انتہائی با صلاحیت ہیں۔ شاندار استقبال اور عوام کی جانب سے ملنے والی عزت پر پاکستان کا مشکور ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…