پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سانحہ ماڈل ٹائون، پاکستان کے تین بڑے خفیہ اداروں سپیشل برانچ، آئی ایس آئی اور آئی بی نے کس کس کوقتل عام کا ذمہ دار ٹھہرایا، باقر نجفی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)باقر نجفی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون پر خفیہ اداروں کے دعوئوں نے کیس کو الجھا کر رکھ دیا، سپیشل برانچ عوامی تحریک کی سیاسی سرگرمیوں کا ذکر کر کے خاموش، آئی ایس آئی نے ہلاکتوں کی ذمہ داری پولیس پر ڈال دی، آئی بی نے فائرنگ کا ذمہ دار عوامی تحریک کے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے

مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹائون پر بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ میں خفیہ اداروں کے متضاد بیانات سامنے آگئے ہیں جنہوں نے کیس کو مزید الجھا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باقر نجفی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ نے اس سانحے کے حوالے سے جو رپورٹ پیش کی اس میں صرف پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی سیاسی سرگرمیوںکو موضوع بنایا ہے جبکہ سانحہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ۔ انٹرسروسز انٹیلی جنس یعنی آئی ایس آئی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 51 افراد کو گولیوں کے گہرے زخم آئے تھے۔آئی ایس آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منہاج القرآن کے محافظ اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ دوسری جانب سول خفیہ ادارے آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس منہاج القرآن کے سیکریٹیریٹ کی طرف بڑھ ہی رہی تھی کہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کی پہلی منزل پر تعینات ان کے سیکیورٹی گارڈ نے پولیس والوں پر گولیاں برسا دیں جس کی وجہ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں غصہ پھیل گیا اور جب وہ مزید آگے بڑھے تو عوامی تحریک

سے ہمدردی رکھنے والوں نے ان پر پتھروں کی بارش کردی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے اور کچھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔آئی بی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عوامی تحریک کے 10 افراد اس سانحے میں ہلاک جبکہ 96 زخمی ہوئے تھے جبکہ زخمیوں میں 26 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…