ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے کی وجہ سے نکالا گیا، کیپٹن (ر) محمد صفدر

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے کی وجہ سے نکالا گیا‘ آزمائشیں ہمیشہ نیک لوگوں پر آتی ہیں‘ آج عدالتیں خاموش ہیں مشرف کو کیوں نہیں بلایا جاتا‘ اگر نواز شریف شوکت عزیز اور معین قریشی جیسے ہوتے تو ان کو خود بلا کر اقتدار دیا جاتا‘

جن قوتوں نے پاکستان کو دو ٹکڑے کیا وہ محب وطن سیاستدانوں کو آگے نہیں آنے دیتیں‘ فیض آباد دھرنے کے پیچھے ایک نہیں بہت سارے ہاتھ‘ کندھے اور سیڑھیاں تھیں‘ جن بریگیڈیئرز کو پاک فوج نے ترقی کے قابل نہیں سمجھا انہوں نے ملک کے منتخب وزیراعظم کو نااہل کردیا‘ 19 گریڈ افسر کے ہاتھوں میں پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دوں گا‘ پی ٹی آئی والے ملک میں بے حیائی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اگر نواز شریف شوکت عزیز اور معین قریشی ہوتے تو آپ کو بلا کر اقتدار دیا جاتا اب پاکستان میں میڈ ان پاکستان ہی چلے گا۔ آپ کو اس لئے نکالا کہ آپ کبھی ایٹمی دھماکے کردیتے ہیں کبھی معاشی دھماکے کردیتے ہیں اور آپ پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں اور وہ قوتیں جو پاکستان کو ستر سال سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہی ہیں اور جنہوں نے اس ملک کو دو ٹکڑے کیا وہ محب وطن پاکستانی سیاستدانوں کو آگے نہیں آنے دیتیں۔ بائیس کروڑ عوام کا فیصلہ آچکا ہے کہ پاکستان میں اب راج وہی کرے گا جو میڈ ان پاکستان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزمائشیں نیک لوگوں پر آتی رہتی ہیں۔ حضرت یوسفؑ جیل میں رہے‘ حضرت محمدؐ تین سال سوسل بائیکاٹ کے بعد ایک گھاٹی میں رہے۔ ہجرت مدینہ‘ طائف میں پتھر پڑے‘ مشکلیں آتی رہیں آپؐ پر بھی۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ہر حق والے پر مشکلیں آتی رہتی ہیں اس لئے کربلا سج

گئی تھی۔ اگر حکومت سے معاہدہ ہونا ہوتا تو دھرنے والے بائیس دن احتجاج میں نہ بیٹھتے معاہدہ کہیں اور سے کرلیا گیا۔ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ انرجی سیور لاہور میں لگ جاتا ہے اور یو پی ایس راولپنڈی میں پڑا ہوتا ہے۔ دھرنے کے پیچھے ایک نہیں بہت سارے ہاتھ‘ کندھے اور سیڑھیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس درخت کے ساتھ زیادہ پھل لگا ہوتا ہے پتھر اسی کو پڑتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ آگے پیچھے سے چھکے لگ رہے ہیں تو شیخ رشید کو آگے پیچھے سے اپنی حفاظت خود کرنا پڑے گی۔

میں باہر جائوں یا یہاں رہوں میرا ذاتی مسئلہ ہے۔ جے آئی ٹی نے بڑی زیادتی کی میرے رمضان کے آخری دس دن مدینہ میں گزرے تھے میں نے تین درخواستیں دیں لیکن وہ نہ مانے جن بریگیڈیئرز کو پاک فوج نے ترقی نہیں دی کہ آپ بریگیڈیئر جنرل بننے کے قابل نہیں انہوں نے ملک کے منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیدیا میں پارلیمنٹ کے تقدس کو 19گریڈ کے کرپٹ افسر کے ہاتھوں پامال نہیں ہونے دوں گا ،

اس ملک سے تعویز گنڈوں ‘ سنیاسی بابوں کا راج ختم کرنا ہوگا۔ کے پی کے میں چار دیواری کا تقدس تھا اور چادر کا رواج تھا پی ٹی آئی والے بے حیائی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔ کے پی کے کے لوگوں نے ان لوگوں سے اپنی روایات بچائی ہوئی ہیں آمروں کو باہر سے واپس لایا جائے جن پر غداری کے مقدمات ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…