پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب کوجھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ میسر نہیں، فواد چوہدری

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کوجھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ میسر نہیں، مریم بی بی کے بیانات سے حقائق بدلنے ہوتے تو میاں صاحب کو اس قدر ذلت نہ اٹھانا پڑتی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے،بیالیس فیصد سے زائد فیڈرز آج بھی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں،

پاکستان چند بڑے شہروں کا نام نہیں،جتناجلد پاکستان کو انتخابات کی جانب لیکر جایا جائے اتنا ہی بہترہے۔پیر کو وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر صاحبہ کے بیان پر ردعمل سے پہلے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،دعاگوہوں کہ اللہ کریم ان کیلئے آسانیاں پیداکریں اور انہیں آزمائش سے نجات دلائیں، جب سے وزارت طوق بن کرانکے گلے میں آئی، جھوٹ کے علاوہ بولنے کو کچھ میسر نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی کے بیانات سے حقائق بدلنے ہوتے تو میاں صاحب کو اس قدر ذلت نہ اٹھانا پڑتی، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے،بیالیس فیصد سے زائد فیڈرز آج بھی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں،پاکستان چند بڑے شہروں کا نام نہیں،ہماری بیشتر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں آج بھی چھ چھ گھنٹے بجلی دستیاب نہیں،صنعتوں پر تالیڈال کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے جیسا کارنامہ نون لیگ کے علاوہ کسی کے بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی انہی چالوں کے باعث برآمدات اوندھے منہ گررہی ہیں،جتناجلد پاکستان کو انتخابات کی جانب لیکر جایا جائے اتنا ہی بہترہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…