اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفارتخانے کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کی پابندی ایک بار پھر عارضی طور پر ختم کردی گئی ۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کرانا لازمی قرار دیا تھا مگر اب یہ پابندی پھر
کچھ مدت کیلئے اٹھا لی گئی تھی۔گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پیر کے روز سے اس پابندی پر دوبارہ عملدرآمد ہوگا جبکہ 45 سال سے زائد عمر اور 12سال سے کم عمر کے زائرین بائیو میٹرک تصدیق سے مستثنیٰ حاصل ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی سفارتخانے نے اب دوبارہ یہ پابندی عارضی طو رپر ختم کر دی ہے ۔