اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس وجیہہ الدین کے انکار کے بعد رضا ربانی، وسیم سجاد اور مشاہد حسین سید کا نام نگران وزیراعظم کیلئے زیر غور، عمران خان کی مقبولیت کا گراف نیچے لانے کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی وقت پر الیکشن کے حق میں نہیں نگران سیٹ اپ کو طول دینا چاہتے ہیں، میڈیا رپورٹس میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نیوز چینلز اور پرنٹ میڈیا میں نشر اور
شائع ہونے والی خبروں اور تجزیوں میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین کے نگران وزیراعظم بننے سے انکار کے بعد رضا ربانی ، وسیم سجاد اور مشاہد حسین سید کے نام نگران وزیراعظم کیلئے زیر غور ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں نہیں بلکہ وہ نگران سیٹ اپ کو طول دے کر عمران خان کی مقبولیت کا گراف نیچے لانے کیلئے وقت مزید وقت چاہتی ہیں۔