جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حلف نہ اٹھانے پر کلثوم نواز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کوتحریک انصاف کا خط

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 120سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود حلف نہ اٹھاپانے پر پاکستان تحریک انصاف نے بیگم کلثوم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کو شکست خوردہ پارٹی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایاگیا کہ 27ستمبر کو الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور یہ قانونی ضرورت ہے کہ جیتنے والا امیدوار قومی اسمبلی میں حلف بھی اٹھائے ، کلثوم نواز کی جیت کے بعد سے اب تک قومی اسمبلی کے تین

جوائنٹ سیشن ہوچکے ہیں جبکہ چوتھا صدر مملکت نے طلب کررکھاہے ، کلثوم نوازحلف نہ اٹھا کر قانونی ضرورت پوری نہیں کرسکی اور حلقہ 120کے عوام نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں تحریک انصاف کے ترجمان نے سوال اٹھایا ہے کہ الیکشن میں جیت کے بعد کتنے عرصے تک ایک امیدوار کی حلف برداری موخر کی جاسکتی ہے؟یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات میں جیت کے بعد خود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لفٹر سے گر کر ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کی وجہ سے ایک ماہ بعد حلف اٹھایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…