اسلام آباد (این این آئی)معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کے کوئلے کے ذخائر کو سستی بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اور اس میں کوجود کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ گفتگو کردوران انہوں نے تھر کوئلے کے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی پر ضرورت بھی زور دیا۔
ثمر مبارک نے مذید کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بہت سے توانائی کے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔