اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے لیے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز کیس کے لیے نیا تین رکنی بینچ 28 نومبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔ اس تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس مشیر عالم کریں گے اور اس تین رکنی بینچ کا جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی حصہ ہوں گے، یہ تین رکنی بینچ 28 نومبر سے
کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا اور جسٹس آصف سعید نے اس بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے، واضح رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان حلفی دے رکھا ہے۔