ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا تو کیا ہوگا،چوہدری شجاعت حسین نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہنگامہ آرائی کسی بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو دھرنے کے موقع پر خود پہنچ کر علماء اکرام سے مذاکرات کرنے چاہیے۔واضح رہے کہ فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ایک

سو سے زائد افراد کو پمز منتقل کر دیا گیا ۔ ہفتہ کو ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ عام افراد بھی مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہوئے ٗ انہوں نے کہا کہ 18زخمیوں کو ابتدائی ضروری طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ٗ تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے ۔ تین زخمی ہونے والے افراد کو پولی کلینک ہسپتال ، 14زخمیوں کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی ، اور تین زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…