اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے زیر صدارت اہم اجلاس،اہم سیاسی شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت سندھ کے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاتی امراء میں منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر، (ن) لیگ سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی ، سینیٹر سلیم ضیاء،اسد جونیجو ،منور رضا ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کو سندھ میں بھی متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی ،

نواز شریف بھی مختلف مقامات پر جلسے کریں گے ۔ اجلاس کے دوران سندھ میں پارٹی کی صورتحال ، تنظیم سازی سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں فعال کیا جائے گا اور اس میں تاخیر نہیں کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے سندھ کے دوروں اور مختلف مقامات پر جلسوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اور حکمت عملی طے کی گئی اور رہنماؤں کو اس حوالے سے پیشرفت کر کے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔ علاوہ ازیں ایک اور ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صوبائی صدر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سیاسی طور پر مضبوط شخص کو عہدہ سونپنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف سندھ میں چار مقامات پرجلسے کریں گے جن میں دو جلسے وہاں کیے جائیں گے جہاں آباد کار وں کی اکثریت ہے جبکہ دو جلسے ان علاقوں میں کئے جائیں گے جو سندھی آبادی پر مشتمل ہے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پارٹی کے رہنما محمد مہدی نے بھی ملاقات کر کے پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں بجاش خان نیازی ،سمیع اللہ بٹ سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی ۔ نواز شریف نے جاتی امراء میں ہی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ کارکنوں اور عوام کی محبت کو فراموش نہیں کر سکتا ۔ ملک و قوم کی خدمت کرنا ہمارا مشن اور عزم ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اور سازش ہمارے اس عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹاپراپیگنڈا کرنے والوں کے مقابلے میں کام کر کے دکھایا ہے ،عوام آئندہ عام انتخابات میں ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والوں سے ضرور سوال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…