جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیسوں پر بکنے والوں کوجانتا ہوں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر دے ماریں گے، ختم نبوت کے خلاف سازش کو میں نے کیسے ناکام بنایا، مولانا فضل الرحمان کا حیران کن دعویٰ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جے یو آئی (ف) نے قومی اسمبلی میں ایک جیب کترے کی جانب سے ختم نبوتؐ سے متعلق قانون میں لگائی گئی نقب کو حکومت سے رابطہ کر کے ناکام بنا دیا ،سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے ،عالمی قوتیں داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اختلافات کے باوجود ملک کا سوچنا ہوگا، اگر علمائے کرام نہ ہوتے آج پاکستان کا

حال لیبیا اور عراق جیسا ہوتا ،پیسوں پر بکنے والوں کو ہم جانتے ہیں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر ماریں گے۔ جمعرات کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری اسمبلی میں ایک جیب کترا آیا جس نے ختم نبوتؐ سے متعلق قانون میں نقب لگائی لیکن وہ پکڑا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف سے رابطہ کرکے ختم نبوت کیخلاف ہونیوالی سازش کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے اسی لئے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اختلافات کے باوجود پاکستان کا سوچنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس قابل ہے کہ قوم کی نمائندگی کرسکے، جے یو آئی نے پر امن انداز کے ساتھ آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیاہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہے؟،انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے قربانیاں دی ہیں، امن کی خواہش سب کی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور میرے گھر پر حملے ہوئے لیکن ہم نے پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ ہم ایک پیج پر نہ آتے تو فوج کبھی تنہا کامیاب نہ ہوتی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر علمائے کرام نہ ہوتے آج پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوتا لیکن علما اور دینی مدارس کی قدر نہیں کی گئی،

انہوں نے کہا کہ آج بھی دینی مدارس اور علمائے کرام نشانے پر ہیں، روس کیخلاف 14 سالہ جنگ نے جہادی کلچر پیدا کیا لیکن پھر امریکہ اور عالمی قوتوں کا نظریہ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی قوتیں چاہتی ہیں نوجوان ریاست کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں پر بکنے والوں کو ہم جانتے ہیں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر ماریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام دینی قوتیں متفق ہیں کہ پیسے مسجد اور علما کیلئے زہر قاتل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…