پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے ڈی آئی خان میں لڑکی بے حرمتی کیس کے تفتیشی عمل کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔عدالت نے پولیس کو ہر چودہ دن بعد تفتیشی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی ۔پشاورہائیکورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی بے حرمتی کیس کے تفتیشی عمل کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کو ہر چودہ دن بعد تفتیشی عمل کی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحیی آفریدی پرمتشمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے واقعے
کی ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا،پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی اوران کے خاندان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے،تین پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں واقعہ کی شفاف تحقیقات ہورہی ہیں،پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد اہم ملزم سجاول کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں،بیحرمتی کیس کی ایف آئی آرمیں مزید دفعات کا اضافہ کیا جاسکتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔